اسلام آباد ( نامہ نگار) جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے ہونیوالی تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں دوسرے روز بھی شہریوں کا رش رہا ، نمائش میں رئیل سٹیٹ ، تعمیرات اور دیگر شعبوں کے 60سے زائدملکی و غیر ملکی کمپنیوں نےسٹال لگائے، چین ، امریکا ، کینڈااور ترکی کی رئیل سٹیٹ کمپنیوں نے بھی نمائش میں سٹال لگائے تاہم نمائش میں سی ڈی اے اور آر ڈی اے کے معلوماتی سٹالز نہ ہونے کے باعث بعض شرکا اور شہری شکوہ کناں بھی نظر آئے، کئی شرکا نے کہاکہ اتنی بڑی نمائش میں سی ڈی اے اور آرڈی اے کے معلوماتی سٹالز بھی ہونےچاہئے تاکہ قابل بھروسہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جاسکے جن کا ریکارڈ سی ڈی اے اور آر ڈی اے کےپاس موجود ہوااور جنہیں این سی او جاری کیا گیاہو، نوجوان لڑکےلڑکیاں نمائش میں آنیوالے شرکا کورئیل سٹیٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے بھرپور معاونت فراہم کررہے تھے، جے سیون گروپ ، شیخ انٹرپرائزز، اعلان مارکٹنگ، میویڈا، پیراڈجیم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ، ایس ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ، رائل بزنس سولوشن ، لینڈ پاکستان ، بلیک بلٹز، گلوبل مال ، کنورج گروپ ، ایم جی سی ڈویلپمنٹ، ارتھ لنک ، لینڈ پاکستان ، پراپرٹی انکلیو، میڈیا، لینڈ مارک ، گھر کہانی ، تنویر ایسوسی ایٹس ، ایورسٹ رئیل سٹیٹ ، برک بلڈ، دی ماسٹرز، ایچ ڈاٹ ، وال پی کے، الفیروز، ایف بی انرجی ، امراع مارکٹنگ، ایون اینڈ ٹرسل ، یونی ٹیک ، ڈیل اینڈ ڈیلز، پراپرٹی نامہ ، بسم اللہ رئیل سٹیٹ ، جی ایم کیبلز اینڈ پائپ ، ایورمارک ، ابراہیم کنسٹرکشن ، ڈیسنٹ کارپوریشن ، لینڈسٹر، آئی کون ، ایم کے ایز ، کرنٹ ایج ، پائنو بل ، مکین ، مکان سلوشن ، ہاکس میلبورن ، الوبانڈسامانہ سمارٹ سٹی ، کیپٹل سمارٹ سٹی ، ریگل مارکٹنگ، ایس کے مارکٹنگ ، ماڈرن انجینئرنگ کول مانئنگ ، کیپٹل آئیکون ،نارویل آرکیڈاور دیگر کمپنیوں نے سٹالز لگائے، نمائش میں فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، نمائش میں رئیل سٹیٹ کے شعبہ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو خصوصی ڈسکاونٹ آفر کی گئی۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...