کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائےسپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کیسزکے تحریری حکم نامے جاری کر دیئے۔عدالتِ عظمی نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔جاری کیئے گئے حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، نسلہ ٹاور گرانے کی کارروائی 1 ہفتے میں یقینی بنائیں۔۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تجوری ہائٹس کیس میں بھی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا ہے کہ تجوری ہائٹس کے وکیل نے ملبہ اٹھانے کے لیے 20 دن کی مہلت مانگی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تجوری ہائٹس کا ملبہ اٹھانے کے لیے 20 روز کی مہلت دے دی ہے۔عدالتِ عظمی کا اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر کراچی تجوری ہائٹس گرانے کے احکامات پر عمل درآمد کریں، تجوری ہائٹس کی زمین کا قبضہ کمشنر کراچی کے پاس رہے گا۔دوسری جانبسپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے، نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور مزدوروں کی مدد سے نسلہ ٹاور کو گرایا جارہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری اور مزدورں کی مدد سے ہی تجوری ہائٹس کو بھی توڑنے کا عمل جاری ہے۔کراچی کی شاہراہِ فیصل پر نرسری کے مقام پر سروس روڈ پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام ہفتے کو چوتھے روز بھی جاری رہا۔نسلہ ٹاور کی بالائی منزلوں کو مزدوروں کی مدد سے جبکہ نیچے کی دیواریں ہیوی مشینری کے ذریعے گرائی جا رہی ہیں۔عمارت کو منہدم کرنے کے کام کے باعث نرسری سے شاہراہِ قائدین جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...