نسلہ ٹاور کے این او سی کو نہیں مانا گیا تو کل نکاح نامے پر بھی سوال اٹھے گا، فاروق ستار

28 نومبر ، 2021

کراچی (صباح نیوز)سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ نسلہ ٹاور کے این او سی کو نہیں مانا گیا تو کل نکاح نامے پر بھی سوال اٹھے گا، فاروق ستار ، پہلے نالوں پر تجاوزات ختم کرکے لوگوں کو بے گھر کیا گیا، اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کی عملداری کے نئے چیلنجز پیدا ہوچکے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر نسلہ ٹاور بنایا گیا، جن اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ گجر اور محمود آباد نالوں کو گرا کر لوگوں کو بے روزگار کیا گیا، ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہوسکتے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، لوگوں کو بیروز گار کیا جا رہا ہے۔