سملی ڈیم سےشہریوں کو یومیہ6ملین گیلن اضافی پانی فراہمی کی ہدایت

23 مئی ، 2024

اسلام آبا (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ انہوں نے ہدایت کہ موسم گرما میں شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سملی ڈیم سے یومیہ 6ملین گیلن اضافی پانی شہریوں کو فراہم کیا جائے۔ واٹر سپلائی ونگ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور ٹینکر سروس کو بھی چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رکھا جائے ۔خانپور ڈیم سے سنگجانی پلانٹ تک کینال سے 40فیصد پانی چوری ہونے پر چیئرمین سی ڈی اے نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دریں اثناءچیئرمین سی ڈی اے نے ا ی وی بسوں کیلئے بنائے گئے چارجنگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ ای وی بسوں چارجننگ پینل جناح کنونشن سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔