بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

23 مئی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ کھالیں جمع کرنے کے لئے اجازت کے لیے 8 جون تک درخواستیں ضلعی انتظامیہ کو جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ ادھر قبل ازیں اجلاس میں کمشنر را ولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ قبل از عید جانوروں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگو وائرس و دیگر امراض سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔