مسلح افراد 31لاکھ نقدی زیورات چھین لے گئے

23 مئی ، 2024

حسن ابدال (نمائندہ جنگ) مسلح افراد نے شہری کو 31لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔ حضرت میر خان نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ 10لاکھ روپے اور21لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات لیکربینک جمع کروانے کے لئے نکلا ۔ہوٹل والی گلی پہنچا تو دوموٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پر رقم اور طلائی زیورات چھین کرفرار ہو گئے ۔