ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی سرکاری طور پر 20روپے کمی

23 مئی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں روٹی نان اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی سرکاری طور پر کمی کر دی گئی ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس کی زیرصدارت بیکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہواجس میں بیکری آئٹمز میں کمی کے حوالےسے سے اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت سے ڈبل روٹی کی قیمت میں 20روپے کی کمی کر دی گئی۔ اجلاس میں ڈبل روٹی کی نئی قیمت پر عمل درآمد کے لئے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔