اسلام آباد میں تعلیمی معیار بہتر ، ٹیچرز ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں، ارکان اسمبلی

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور ایم این اے راجہ خرم نواز نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ایجوکیشن سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی ۔ انہوں نے اسلام آباد شہر اور گردونواح میں دیہات کی تعلیم ، ٹیچرز کی ریکروٹمنٹ ، نان ٹیچنگ سٹاف ، سکولوں میں بچوں کے لئے دستیاب سہولیات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیااور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں ہنگامی بنیادوں پر تعلیم کا معیار بہتر بنایا جائے اور ٹیچرز ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔