اسلام آباد،راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین تھری میں کا ر سواروں نے پرانی دشمنی پر خیابان سر سید کے رہائشی عبدالغفور کے 37سالہ صاحبزادے محمد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ مقتول موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ذوالفقار علی کے خلاف قتل کے الزا م میں مقدمہ درج کرلیا ۔ دریں اثنا تھانہ رمنا کو ظفر حسین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ زین وغیرہ نے دفتر میں کوٹ پر بیٹھنے کے تنازع پر تشدد کرکے مجھے اور انور کو زخمی کر دیا۔ دریں اثناءتایا نے فائرنگ کرکے22سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔ تھانہ آراے بازار کو جمعہ خان نے بتایا کہ 19مئی کو اپنے بیٹےاعظم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں میرا بھائی محمد جاوید آیا اورمیرے بیٹے پر فائر کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ سہالہ کے علاقے میں راولاکوٹ کا رہائشی انظار احمد ولد محمد بشیرٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ادھر تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں قائم چیک پوسٹ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کی ٹانگ فریکچر ہو گئی ۔
راولپنڈی ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عبداللہ خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم اجلاس...
اسلام آباد انسداد منشیات فورس نے 18کروڑ 86 لاکھ سے زائد مالیت کی 927.204 کلو گرام منشیات برآمد کر کے ایک نائجیرین...
پنڈی گھیب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جو جمہوریت اور عوامی...
اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جمعہ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریلوے...
اسلام آباد وطن دوست موومنٹ بلوچستان کےصدر عظیم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیکیورٹی کی ناکامی...
راولپنڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانفرنس روم میں اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی، ماحولیاتی خدشات اور نجی...
اسلام آباد دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں مقیم سندھی طلبہ ، وکلاء اور سول...
ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔دریں اثناءتھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد...