تنظیم سازی میں ورکر زشامل ہونگے سب کوتبدیلی نظر آئیگی ،سنیٹر ناصر بٹ

23 مئی ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سنیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اگر اقتدار میں آئی تو ہماری کوتاہی تھی۔ سید پور روڈ پر سردار طارق کی زیر صدارت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ میرے کسی ورکر کو تکلیف ہوئی وہ مجھ تک نہ پہنچ سکا تو میں خود اس کے گھر جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی میں ورکر شامل ہونگے اور سب کوتبدیلی نظر آئیگی ۔اگر پولیس سٹیشن یا کسی ادارے میں کارکنوں کی بات نہ سنی جائے تو مجھے بتائیں ۔