پمز میں ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کیلئےسیل قائم

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار) پمز ہسپتال میں ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر شرجیل ڈائریکٹر ایمرجنسی کو سیل کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا ہے کہ سیل چوبیس گھنٹے اپنا کام جاری رکھے گا۔