راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 13موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 46 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین کاریں اور 16 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔دریں اثناءوفاقی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں 5کروڑ8 لاکھ75ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ شاہ پوراڈیالہ روڈ پر محمد امین اپنی فیملی کے ہمراہ جارہاتھاکہ 4ملزم گن پوائنٹ پر اسے روک کر12 ہزار روپے ،شناختی کارڈز،اے ٹی ایم کارڈ، موٹرسائیکل چھین لئے، اسی دوران سید خضر علی شاہ کو روک کر اس سے گن پوائنٹ پر موبائل فون ،ڈیڑھ لاکھ روپے ، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس چھین کرفرار ہوگئے ۔محلہ حاجیاں میں خواجہ نعیم احمد کے گھر سے 13گرام سونا ،وحدت کالونی میں محمد عثمان کی برفی کی دکان سے سیلز مین ناصر 5لاکھ روپے چوری کرکےلے گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد جمال ناصر کیانی نے بتایا کہ میں میجر خدیجہ کے ہمراہ کمرشل مارکیٹ آرہا تھا کہ ایک نشئی شخص نے زور سےگاڑی کا دروازہ بجایا جس پر ہم ان کی طرف متوجہ ہوئے تواچانک سے دوسری طرف گاڑی کے ڈیش بورڈ سے ایک اور نشئی شخص نے والٹ نکال لیا ، جس میں 30ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ تھا ۔تھانہ رمنا کے علاقے سیکٹر جی ٹین ون ،سٹریٹ نمبر 5 میں ایک موٹر سائیکل سوار واجب زیب کی ہمشیرہ اور اس کی ساتھی لیکچرار سے اسلحہ کی نوک پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے زیورات اتروا کر چلتا بنا۔تھانہ کورال کے علاقے میں اسد علی خان سے نامعلوم افراد نقدی ،جیولری ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پاکستان ٹائون میں نامعلوم چور عبدالرشید اور اس کے ساتھیوں کےچھ موبائل فون چور ی کر کے چلتے بنے ۔
راولپنڈی، اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 18موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات...
راولپنڈیوزیر اعلی پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت راولپنڈی میں12 فروری کو 36جوڑے رشتہ ازواج میں منسلک ہوں گے۔ضلع...
اسلام آبادانسداد منشیات فورس نے 5کارروائیوں میں 11کروڑ مالیت کی69کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ لالہ زار روڈ...
اسلام آباد نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو چارج شیٹ کر دیا گیا ۔ اسلام آباد پولیس...
راولپنڈی تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیاگیا۔ذرائع کے...
اسلام آباد ڈیجیٹل پاکستان نے اپنے بانی عمار جعفری کی قیادت میں ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیساتھ مفاہمت کی ایک...
اسلام آباد سی ڈی اےکی سی بی اے یونین کے تعین کیلئے ریفرنڈم آج جمعرات کو ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن...
راولپنڈی، اسلام آباد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جڑواں شہروں میں میں ریلیاں نکالی گئیں اور حق خودارادیت...