دیرینہ دشمنی پر 29سالہ نوجوان قتل

23 مئی ، 2024

سرائےعالمگیر(نامہ نگار)دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے 29سالہ بار کلرک کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غضنفر علی جو سرائے عالمگیر بار میں کلرک منشی کا کام کرتا تھا صبح موضع دندی سے موٹر سائیکل پر کچہری آ رہا تھا کہ راستے میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی جو ہسپتال لیجاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ۔