منشیات فروشی کا ملزم جیل منتقلی کے دوران وین میں جاں بحق

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) منشیات فروشی کے الزام میں تھانہ کورال میں گرفتار پلندری آزاد کشمیر کا رہائشی 48سالہ ریاست اختر حسین بدھ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ سنٹرل جیل منتقلی کے دوران پرزن وین میں جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں 9c کے مقدمات پہلے سے بھی درج ہیں ۔تھانہ کرپا پولیس نے اسکو پکڑ کر تھانہ کورال پولیس کے حوالے کیا تھا ۔عدالت کے حکم پر ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ جیل پہنچنے سے پہلے ہی حوالاتیوں کی گاڑی میں جان کی بازی ہار گیا۔