فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی

23 مئی ، 2024

اٹک (نمائندہ جنگ)کھیت میں گائے گھسنے کے واقعہ پر با پ نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ دو بھائیوں پر اندھادھند فائرنگ کرکے ایک موت کے گھاٹ اوردوسرے کو شدید زخمی کردیا۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ محمد نواز نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آردج کرائی کہ وہ اپنے بیٹوں مبشر، مجاہد اور زاہد کے ہمراہ بھوسہ کی بھرائی کر رہے تھے اسی دوران ان کی گائے راضی خان کے گندم کےکھیت میں گھس گئی جس وجہ سے راضی خان نے میرے بیٹوں کو گالم گلوچ شروع کر دی ۔ کچھ دیر بعد میرے بیٹے شاہد اور مجاہد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے جیسے ہی راضی خان کے گھر کے پاس پہنچے تو راضی خان اپنے دونوں بیٹوں عاقب اور واثق کے ساتھ راستہ میں آ گئے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے شاہد جاں بحق اور مجاہد زخمی ہو گیا۔