28 سماج دشمن دھر لئے گئے،منشیات ، اسلحہ ،مسروقہ سامان برآمد

23 مئی ، 2024

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 14ملزموں کو گرفتار کرکے چرس، شراب اور پانچ پسٹل برآمد کر لئے۔تھانہ صادق آباد پولیس نے موٹرسائیکل چور سے3چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ چوری کی واردات میں ملوث ملزم سے طلائی ہار سیٹ، 5کانٹے، 3انگوٹھیاں،کڑا اور ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ۔تھانہ صدربیرونی پولیس نے بھی چوری شدہ ٹریکٹر اور پانی کا ٹینکر برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔وفاقی دارالحکومت پولیس نے بھی 10افراد کو گرفتار کر کے منشیات اور مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلیا۔