کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانا زیادتی ہے، کراچی کی عوام کے ساتھ وہ سلوک کیا جارہا ہے جو اس شہر میں قبضہ کرنے والوں کیخلاف بھی نہیں کیا جاتا،کراچی کے عوام کے سروں سے چھت چھین کر انہیں بزرگوں اور بچوں سمیت کھلے آسماں تلے بے یارومدد گار چھوڑ دیاگیاہے،نسلہ ٹاور کے مکینوں نے تمام کاغذات دیکھ کر تصدیق کرواکر یہاں فلیٹ بک کروایا تھا،تمام اداروں کے اجازت نامے موجود ہیں اب کیا کراچی کی عوام کو کراچی میں جائیداد خریدنے کیلئے سپریم کورٹ سے بھی اجازت لینی ہوگی جبکہ یہاں عام عوام کیلئے سپریم کورٹ کے وکیل کی فیس بھی ا تنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں ادا کرنا ناممکن سی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آباد کے زیر اہتمام کراچی کے ایک نجی ہال میں منعقد پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر وسابق میئر کراچی وسیم اختراور آباد کے چیئر مین محسن شیخانی ودیگر موجود تھے۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ پورے ملک کیلئے الگ فیصلے اور کراچی کیلئے الگ،اسلام آباد میں ون کانسٹیٹیوشنل ایونیو ریگولرائز ہوگیا اور یہاں نسلہ ٹاور نہیں ہورہااسی کراچی کے اطراف میں اس ہی سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو 485ارب کا جرمانہ لگا کر ریگولرائز کیا ہے کہا کہ تھرڈ پارٹی انٹرسٹ ہے یہاں کیاانسان نہیں رہتے یا یہ بااثر ورسوخ نہیں رکھتے یا یہاں کوئی اہم شخصیت نہیں رہتی کسی اعلی ادارے کے عہدیداروں کا یہاں اپارٹمنٹ نہیں ہے ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے عدل کی اور عدل یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ہی بنیاد پر فلاں چیز جائزاور اسی بنیاد پر دوسری چیز ناجائزیہ کہاں کا انصاف ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں کسی نالے پر قبضہ کیا گیا تو وہ غلط لیکن ریاست آئین پاکستان میں کہتی ہے کہ ہر شہری کو چھت دی جائیگی تو چھت دینا کام تھاجس طرح جب لیاری ایکسپریس وے بنا تھا تو پلاٹ بھی دئے گئے اور پیسے بھی دئے گئے اور معذرت کے ساتھ اس ہی سپریم کورٹ آف پاکستا ن کی کراچی رجسٹری کی پاکنگ بھی نالے کے اوپر ہے یقینا جج صاحبان نے نہیں بنائی،یقینا کسی شہری انتظامیہ کسی حکومت نے نہیں بنائی لیکن بنی ہوئی ہے گجر نالے پر بیٹھا ایک عام آدمی سوچنے پر مجبور ہے کہ سپریم کورٹ کی پارکنگ پہلے آتی ہے یا گجر نالاپے قائم مکانات یہ مسئلہ ہے اہلیان کراچی کا جناب اسی لیے آپ سے استدعا ہے ہم تو گئے بارہاں اور بھی مختلف لوگ گئے ہونگے اور سب درد مند ہیں کہ یہ روایت شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کی جائے ورنہ انکا کہنا بالکل درست ہے کہ کون پاکستان کی حکومت اور ریاست کی این او سیز پر یقین کریگا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کراچی کی عوام کے مسمار کئے جانے والے املاک کیخلاف اپنی آواز بلند کی توہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے جبکہ ایک جماعت جس کے سابقہ میئر نے 2009میں کراچی کی عوام کیخلاف ایک پٹیشن لگائی تھی اسی پٹیشن کی بنا پر آج کراچی کے عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور وہی جماعت اب کراچی کے عوام کی ہمدردی سمیٹنے کیلئے منافقانہ پالیسی اختیار کرکے اداکاریاں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یقینا آئین کی پاسداری ہونی چاہئے ہماری اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ آئین برابری اورمساوات کا درس دیتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جو برابری اور مساوات ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں ہوئی،بحریہ ٹاؤن میں ہوئی وہی نسلہ ٹاوراور کراچی کی دیگر سائٹوں پر ہونی چاہئے۔آج یہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اور آپ سے گزارش کررہے ہیں کہ اس پر سوموٹوایکشن لیں اور فل بینچ بنائیں اور عدل وہی ہے جس پر سب کے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا جائے۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...