اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی، پی پی نے فاروق نائیک کی خدمات حاصل کرلیں

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے ’’حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی ‘‘سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس کی پیروی کے لئے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی خدمات حاصل کر لی ہیں جنہوںنے بدھ کے روز پیپلزپارٹی کی جانب سے اپناوکالت نامہ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروا دیاہے ،یاد رہے کہ عدالت سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون کو کرے گی ، اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔