وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے جاپانی سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سےپاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسوہیرو نے گزشتہ روز ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ترقی کے حصول کیلئے جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کو پاکستان میں جاری نجکاری کے عمل اور اس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے آگاہ کیا۔ حکومت پاکستان سٹریٹجک اور ضروری اداروں کے علاوہ تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جاپانی سفیر نے جاپان کے کامیاب نجکاری کے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔