لوڈ شیڈنگ سےکسی کا انتقال ہوا تومقدمہ کے الیکٹرک پرہوگا، وزیر توانائی سندھ

23 مئی ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے کہا ہےکہ ہیٹ ویومیں لوڈ شیڈنگ سے کسی کا انتقال ہوا تومقدمہ کے الیکٹرک پر ہوگا۔سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انرجی کے محکمے میں جتنے عملے کی ضرورت تھی اتنے ہی تھے جس پر رکن اسمبلی ایم کیو ایم علی خورشیدی نے کہا کہ اگر میرٹ پر نوکریاں ملتی ہیں تو اسٹے نہیں آتا۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ اوور بلنگ اور غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، 22 سے 27مئی ہیٹ ویو ہے، ہم نے اقدامات کر رکھے ہیں، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔