مقبوضہ کشمیر ، آرٹیکل 370کی نظرثانی درخواستیں مسترد ، عدالتی فیصلے کے ریکارڈ میں کوئی واضح غلطی نہیں ، بھارتی سپریم کورٹ

23 مئی ، 2024

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے آئینی بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والے بنچ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 بارے فیصلے کے ر یکارڈ میں کوئی واضح غلطی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے رولز، 2013 کے تحت نظرثانی کا کوئی معاملہ قائم نہیں ہوتا۔ نظرثانی کی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔پانچ رکنی بنچ میں جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گوائی، سوریہ کانت اور اے ایس بوپنا بھی شامل تھے۔ یاد رہے بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد11 دسمبر2024 کو فیصلہ دیا تھا اپنے فیصلے میں عدالت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔