برطانیہ میں 4جولائی کو قبل از وقت انتخابا ت کرانے کا اعلان

23 مئی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو قبل از وقت قومی انتخابات کا اعلان کردیا، افراط زر میں کمی اور شرح نمو میں ریکارڈ اضافے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا خطرہ مول لینے کا فیصلہ کرلیا ۔نئے انتخابات کے وقت کے بارے میں مہینوں کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے 44 سالہ رشی سوناک نے اپنی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ وہ انتخابات کو کچھ لوگوں کی توقع سے پہلے منعقد کرانے کا اعلان کر رہے ہیں۔