اسلام آباد(جنگ نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکم امتناع پر حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ واضح کردوں حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈ رصرف درخواست گزاروں کو تحفظ دینے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ (برقرار) ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بہتر ہوگا مرکزی درخواست ایک ہی بار سن کر فیصلہ کردیا جائے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی اُن ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ ہم کیس کی آئندہ سماعت کیلئے جون کی کوئی تاریخ مقرر کردیتے ہیں، فریقین کسی تاریخ پر متفق ہو کر عدالت کو آگاہ کر دیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت جون تک ملتوی کردی۔
لاہور انسداد دہشتگری عدالت نے نو مئی کے پانچ مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی ۔
لا ہو ر کراچی کی ملیر جیل میں10اپریل کو خود کشی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گراؤ گوراو کی لاش واہگہ بارڈر پر...
اسلام آباد غیر قانونی نشریات چلانے پر پیمرا کی کارروائی ، ایف آئی آر درج ، نشریاتی آلات ضبط ،پاکستان...
اسلام آباد، برطانیہ کی وزارت ہاؤسنگ، کمیونٹیز و مقامی حکومت کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ لارڈ واجد...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل...
اسلام آباد اپوزیشن لیڈر کے الزامات پر سپیکر نے پارلیمانی ریکارڈ اوپن کردیا۔ الزامات مسترد ، حکومتی اراکین...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جج کی منظوری بغیر کیس...
لاہورپنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 6 محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر...