اسلام اباد (نمائندہ جنگ)یوان بالا میں فنانس کمیٹی کی منظوری دے دی گئی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے فنانس کمیٹی کے لیے ناموں کا اعلان کیا ۔پزیڈنگ افسر شیری رحمان نے ان کی تحریک منظور کرتے ہوئے انہیں اجازت دی تو انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی مشاورت سے ہم نے یہ کمیٹی کے نام فائنل کی ہے کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی چیئرمین دیگر ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی چیئرمین سینٹ سید سیدان خان اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سلیم منڈی بھی والا رانا محمود الحسن شہادت عوان انوش رحمان سمینہ ممتاز لیاقت ترکی شاہزیب دورانی مولانا عطا الرحمن شیخ فیصل سبزواری ۔ہدایت اللہ خان اور سیکرٹری سینٹ شامل ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ہمایوں احمد نے کہا کہ ہم سے مشاورت نہیں کی گئی جس پر وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا کہ اپ کے لیڈر شبلی فراز اس میں شامل ہیں اور ان کی مشاورت سے یہ کمیٹی بنائی گئی ہے اس لیے اپ ہر بات میں سیاست کو نہ ڈسکس کریں جس پر پریزائڈنگ افسر شیری رحمان نے کہا کہ یہ متفقہ طور پر کمیٹی بنائی گئی ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو کسی اور فورم پر اس پر بات کر لیں جس کے بعد انہوں نے رائے شماری کرائی اور کمیٹی کی منظوری لی
لاہور انسداد دہشتگری عدالت نے نو مئی کے پانچ مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی ۔
لا ہو ر کراچی کی ملیر جیل میں10اپریل کو خود کشی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گراؤ گوراو کی لاش واہگہ بارڈر پر...
اسلام آباد غیر قانونی نشریات چلانے پر پیمرا کی کارروائی ، ایف آئی آر درج ، نشریاتی آلات ضبط ،پاکستان...
اسلام آباد، برطانیہ کی وزارت ہاؤسنگ، کمیونٹیز و مقامی حکومت کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ لارڈ واجد...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل...
اسلام آباد اپوزیشن لیڈر کے الزامات پر سپیکر نے پارلیمانی ریکارڈ اوپن کردیا۔ الزامات مسترد ، حکومتی اراکین...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جج کی منظوری بغیر کیس...
لاہورپنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 6 محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر...