گرمی کے باعث شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

23 مئی ، 2024

احمد آباد(جنگ نیوز)بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی گرمی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے احمد آباد کے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔تاہم ابتدائی طبی علاج کے بعد شاہ رخ خان کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔