اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، تہران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی حکومت کی ترجیحات ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی ہے، توانائی کی فراہمی بڑھانے کے لئے کو شاں ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ 18 ارب ڈالرز سے زائد توانائی کی درآمدات میں لگا رہا ہے، ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کر رہے ہیں، غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔ تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کے لیے معلومات اور اجازت ناموں کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال کے باعث پائپ لائن میں تاخیر ہوئی، وسطی ایشیاء کی گیس گوادر میں ایل این جی میں منتقل کر کے دنیا بھر میں فروخت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرمیوں میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگا واٹ تک ہوتی ہے جبکہ موسمِ سرما میں بجلی کی طلب کم ہو کر 10 ہزار میگا واٹ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے، ایفیشنٹ پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی کی لاگت 12 روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔
لاہور انسداد دہشتگری عدالت نے نو مئی کے پانچ مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع کردی ۔
لا ہو ر کراچی کی ملیر جیل میں10اپریل کو خود کشی کرنے والے بھارتی ماہی گیر گراؤ گوراو کی لاش واہگہ بارڈر پر...
اسلام آباد غیر قانونی نشریات چلانے پر پیمرا کی کارروائی ، ایف آئی آر درج ، نشریاتی آلات ضبط ،پاکستان...
اسلام آباد، برطانیہ کی وزارت ہاؤسنگ، کمیونٹیز و مقامی حکومت کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ لارڈ واجد...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل...
اسلام آباد اپوزیشن لیڈر کے الزامات پر سپیکر نے پارلیمانی ریکارڈ اوپن کردیا۔ الزامات مسترد ، حکومتی اراکین...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جج کی منظوری بغیر کیس...
لاہورپنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 6 محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر...