سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی،ایکنک کو ارسال

23 مئی ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ریلویز کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دیتے ہوئے اسے حتمی فیصلہ کیلئےایکنک کو بھیج دیا ہے ایم ایل ون کو سی پیک کے تحت دو مراحل میں مکمل کیاجائیگا، اجلاس میں چھ مزیددانش سکولوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی،تین سکول گلگت بلتستان جبکہ تین آزاد کشمیر میں قائم کئے جائینگے۔