کراچی(نمائندہ جنگ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین یونس خان کا کہنا ہے کہ سنیئر صحافی سید محمد صوفی اور جیو نے پہلی بار مجھے ٹیلی وژن پر بات کرنے کا موقع دیا جس کے بعد میں نے ریٹائرمنٹ کے بعدپاکستان کے مختلف چینلز کیلئےملازمت کے نئے مواقع تلاش کئے اور مجھے روزی کمانے کا نیا موقع ملا۔۔میرے کرکٹ کے کیئریئر میں صوفی صاحب کے مشوروں اور رہنمائی نے اہم کردار ادا کیا۔میں نے جب کلب میں پہلی سنچری بنائی تو سید محمد صوفی ہی نے میری پہلی بار اخبار میں تصویر شائع کی۔ وہ کئی کرکٹرز کی آواز بنے اور ان کے لئے کمال مضامین تحریر کئے۔وہ منگل کی شام کراچی پریس کلب میں جیو کے اسپورٹس ایڈیٹراور تین دہائیوں سے جنگ اور جیو گروپ سے وابستہ صحافی سید محمد صوفی کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ہاکی کے عظیم کھلاڑی سمیع اللہ،سابق ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم ،ہارون رشید،توصیف احمد،سکندر بخت،شعیب محمدسنیئر صحافیوں محمود شام،مظہر عباس،عبدالماجد بھٹی،افسر عمران،کراچی پر یس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے بھی خطاب کیا۔
کراچی گزشتہ دنوں کراچی کے 11 بااثر اسٹیشن ہاؤس آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا تھا مگر پولیس...
لاہور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 437رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7وکٹوں کے...
کراچی برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ملازمتوں کے مواقع پانچ سال...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آباد نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو اسلام آباد/راولپنڈی نے عید سے قبل غوری ٹاؤن ہاؤسنگ اسکینڈل کے...
لاہور بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں بھارتی اسسٹنٹ ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی سفارت کار 38 سالہ پروٹوکول...
لاہورحکومت نے غیر ملکی انشورنس کمپنیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹیز...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اور مریکہ کو مصنوعی...