اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9ہزار نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کر دی ہیں ، اب تک 30ہزار نان فائلر کی فہرست موبائل فون کمپنیوں کو ارسال کی جاچکی ہے جن میں 9ہزار کی سم بلاک کر دی گئی ہیں ، ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار نان فائلرز کی فہرست موبائل فون کمپنیوں کو فراہم کی جارہی ہے ،بیجز میں موبائل فون سمز بلاک کی جائینگی ، ایف بی آر ہر صورت تمام 5لاکھ 6ہزار 671نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کےلیے کارروائی جاری رکھے گا، پی ٹی اے نے ابتداء میں موبائل فون سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا لیکن ایف بی آر نے انکم ٹیکس کے سیکشن 114بی کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے نان فائلرز کی سم بلا ک کرنے کا آغاز کر دیاہے اور براہ راست ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...