نیب ترامیم کیس،بانی پی ٹی آئی کی ذاتی طور پر پیش ہونیکی درخواست

23 مئی ، 2024

راولپنڈی (خبر نگار،سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست کر دی۔ بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے چیف جسٹس کو تحریری درخواست بجھوائی ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست پر دستخط کرکے جیل انتظامیہ کے حوالے کی ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر ہے۔