پارلیمنٹ ہائوس میں کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل نمائندہ خصوصی ) پارلیمنٹ ہائوس میں بدھ کو کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔جرنیٹر چلانے پڑے جن سے صرف ایمرجنسی لائٹس چلتی رہیں۔واپڈا کی سپلائی معطل ہونے سے سولر سسٹم بھی ناکارہ ہو گیا جس نے سولر سسٹم کیلئے ایک بڑے بیٹری سٹور کی ضرورت پیدا کر دی ہے ۔