اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکا نے13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے اس ضمن میں نیویارک میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں گزشتہ روز تقریب منعقد کی گئی ،جس میں برآمد شدہ بعض نوادرات کی نمائش بھی کی گئی تقریب میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے نوادرات وصول کئے انہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر ، اسکے نوادرات کے سمگلنگ یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا پاکستان کے چوری شدہ ثقافتی خزانے کی برآمد کی کوششوں پر انکا شکریہ ادا کیااور کہا کہ یہ نوادرات پاکستان بھر کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے ، قونصل جنرل نے مین ہٹن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، میتھیو بوگڈانوس کیساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے جو نوادرات کی سمگلنگ یونٹ کے سربراہ ہیں تاکہ برآمد کئے گئے نوادرات پاکستان کو واپس بھیج سکیں، بوگڈانوس نے کہا کہ وہ پاکستان کو عظیم پاکستانی ورثے کے نمونوں کو واپس کرنے پر بہت خوش ہیں جن کی تہذیب 5000 سال پرانی ہے۔
کراچیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے سے روکنے والے قانون کو معطل کردیا۔صدر...
کراچی امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں...
کراچی ممتاز دانشور ، کئی کتابوں کے مصنف اور موٹیویشنل اسپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو واضح کرنا...
سلام آباد صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کئے...
ریاض سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد اآج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد...
اسلام آباد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے...
اسلام آباد متعلقہ حکام نجی بجلی مارکیٹ سی ٹی بی سی ایم کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے وہیلنگ چارجز کو کم...