اسلام آبا (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ رئیر ا یڈ مرل عامر محمود کو ایڈیشنل سیکر ٹری (تھری ) وزار ت دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری ریئر ایڈ مرل خیبر زمان کی جگہ کی گئی ہےجنہیں ریلیو کردیاگیا ہے۔ سیکر ٹیر یٹگروپ کے گریڈ 21 کے او ایس ڈی معراج انیس عارف کوڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔پولیس سروس آف پا کستان کے گریڈ 21کے او ایس ڈی محمد سعید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں میں تعینات چھ سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔سیکشن افسر رضوان اصغر کا موسمیاتی تبدیلی سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر علی رضا کا ہاؤسنگ و ورکس ڈویژن سے وفاقی تعلیم ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر محمد عارف کا آئی ٹی ڈویژن سے انسانی حقوق ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر حسن محمود کا قومی صحت ڈویژن سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر سرمد جبار کا اقتصادی امور ڈویژن سے پاور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر محمد اشتیاق کا امورِ کشمیر ڈویژن سے انسانی حقوق ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ان سیکشن افسروں کا تعلق آفس مینجمنٹ گروپ سے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔ در یں اثناء سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹون اسد عباس کو ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے کا ضافی چارج دیاگیا ہے۔ڈپٹی ڈی جی لینڈ عنبرگیلانی سے ڈائریکٹر لینڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
اسلام آ باد ) وفاقی کابینہ نے بلوچستان سے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا کا ستعفیٰ منظور کرلیا ۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آبادایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25کے ٹیکس ریونیو ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کےلیے30جون 2025تک تمام فیلڈ...
پشاورخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان نے معدنیات سے متعلق بل پر وفاقی حکومت سے کسی بھی قسم کے معاہدے...
اسلام آباد اگلے بجٹ میں کاربن لیوی کے نفاذ کے ساتھ، پاکستان نے اگست 2026 کے آخر تک پروجیکٹ کے انتخاب کو اپ ڈیٹ...
اسلام آباد گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے پاکستان کے ساتھ روس کے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، عثمان سروش علوی کوجوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور...
اسلام آباد نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آج 18 اور کل 19 اپریل کے دوران راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں...