اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) حکومت نے26مارچ 2024ء کو دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کےلیے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زرتلافی کا اعلان کیا ہے ۔ داسو ڈیم کے 6چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جاں بحق پاکستانی کےلیے 25لاکھ روپےکی سفارش کی ہے کا بینہ ڈویژن کے ایک سینئرافسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی ۔ ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا ۔ جو ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس کے مکمل ہونے4320میگا واٹ بجلی کی پیدوار متوقع ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے یہ پر وجیکٹ دوبارہ دہشت گردحملوں سے متاثر ہوا ۔ پہلا دہشت گرد حملہ 14 جولائی 2021ء کو ہوا تھا ۔ جس میں10چینی ہلاک اور20زخمی ہوئے تھے ۔ جبکہ رواں سال دوسرے حملے میں6چینی اور ایک پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے 6مقتول چینیوں کے ورثاء کےلیے مذکورہ زرتلافی کی سمری ای سی سی کو مل گئی ہے ۔ بین الوزار تی کمیٹی (آئی ایم سی ) نے جاں بحق پاکستانی کارکن کےلیے بھی 25لاکھ روپے تلافی کی سفارش کی ہے ۔ آئی ایم سی کا قیام گزشتہ9مئی کو وزارت آبی وسائل کی کٹوینر شپ میں عمل میں آیا تھا ۔
اسلام آ باد پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنارتھ ایس ایم نبیل نے نئے ٹیکس قانون میں جائیداد کی...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو سٹار لنک کے حوالے...
اسلام آباد کیا نیشنل کرائم ایجنسی اور پراپرٹی ٹائیکون نے 190؍ ملین پائونڈز کی وطن واپسی کے معاہدے کو...
اسلام آبادپاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحاد نازک دور میں داخل ہوگیا ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...