اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار خصوصی) صدر آصف زرداری نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ’’ون چائنا‘‘ کے اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو شائع ہونے والے چینی میڈیا کو انٹرویو میں صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام چین سے غیر مشروط محبت کرتے ہیں، میرے مرحوم سسر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے قوم سے کہا تھا کہ مشرق کی طرف دیکھو، چین کی طرف دیکھو۔ صدر زرداری نے ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی کسی بھی شکل کو مسترد کرتے ہوئے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور چین کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 سال قبل سی پیک کے آغاز کے بعد سے گوادر پورٹ پر بہت زیادہ کام ہو چکا ہے، یہ بندرگاہ دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گی۔ پاکستان میں مزید سکولوں کی چینی زبان کو اپنے لازمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا چین کی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے اور پاکستان چین کی ترقی کے عمل میں مزید شامل ہونے کی امید کرتا ہے۔ دریں اثناء چین نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ’’ون چائنا پرنسپل‘‘ پر بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا بیان ایک چین کے اصول پر پاکستان کی جانب سے مضبوطی سے کاربند رہنے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کا اعادہ کرتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں پاکستان کی جانب سے ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہنے کا اعادہ کیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین صدر زرداری کے ان ریمارکس کو سراہتا ہے۔
اسلام آباد سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کے الزام میں کا رروائی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے 16 ارکان میں سے منگل کو...
اسلام آباد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ن نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ سیکشن افسرکامرس...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے...
اسلام آباد سات بڑے آئی پی پیز کی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا منظوری کی درخواست ، نئے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، الیکٹرک اور فیڈر بسوں کی آپریشنل حکمت...
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا دسواں اجلاس منگل کے روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد...
اسلام آباد منیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ : 39 ملین روپے کی 31 چھوٹی سکیمیں منظور، غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی...