راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم ہے رئوف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے، ڈنڈے کے ذریعے نظام چلایا جارہا ہے، پرویز الہٰی کی رہائی پر خوش ہوں ، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے، پارٹی تیار ہو جائے رئوف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے،رئوف حسن کے معاملے پر ہم سڑکوں پر احتجاج کرینگے، اسمبلی اور بجٹ اجلاس نہیں چلنے دینگے، بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے ، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش کو بے نقاب کروں،مجھ پر غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلا لیں ، پھانسی کیلئے بھی تیار ہوں، گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے، انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے، انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے، بورس جانسن اور ہیرل ملن کو اخلاقی بنیادوں پر حکومتیں چھوڑنا پڑیں، 8 فروری سے پہلے 3 سزائیں دی گئیں ، تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا، انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائینگے،میڈیا کا منہ بند کرنے کیلئے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے عزت کا قانون پاس کر دیا، ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی،خیبر پختونخوا میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا ہم نے کسی کو جیل میں ڈالا؟۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کہہ رہا ہے مشکل فیصلے کرنے پڑینگے،مشکل فیصلے تب ہوتے ہیں جب لیڈر قربانیاں خود سے شروع کرے،نواز شریف ، شہباز شریف اور زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں۔ قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔
کراچی صدر ٹرمپ کے مذہبی حامی ناراض، مسیح سے خود کو ملانا اور پوپ سے تنازع مہنگا پڑ گیا۔ اے آئی تصاویر پر...
کراچیآبنائے ہرمز سے گزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ کے پی ٹی ذرائع کے مطابق...
کراچیامریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے ایک سال سے 14 سال کے درمیانی عمر کے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی...
کراچی ایران ، امریکا مذاکرات منگل کو ہوں گے ، ٹرمپ کے بیان پر جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں حامد میر نے کہا...
کراچی سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بیانات کے حوالے سے فریقین وقتی وقفہ اختیار کریں، سابق...
کراچی سابق مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ چاہیں گے کہ ایران کو مزید ڈرائیں، صدر...
کراچی شمالی کوریا نے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے، جس سے ایران جنگ کے باعث بڑھتی کشیدگی اور...
لاہوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران چھ...