سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد سے سیکرٹری جنرل سارک کی ملاقات،سارک کے امور کی انجام دہی پر تبادلہ خیال

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سیکرٹری جنرل سارک محمد غلام سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سارک کے امور کی انجام دہی اور تنظیم کے احیاء کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سیکرٹری جنرل سارک کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔