ایوان بالا ؛فنانس کمیٹی کی منظوری یوسف رضا گیلانی چیئرمین مقرر

23 مئی ، 2024

اسلام اباد (خصوصی رپورٹر ا)یوان بالا میں فنانس کمیٹی کی منظوری دے دی گئی وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ نے فنانس کمیٹی کے لیے ناموں کا اعلان کیا ۔پزیڈنگ افسر شیری رحمان نے ان کی تحریک منظور کرتے ہوئے انہیں اجازت دی تو انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی مشاورت سے ہم نے یہ کمیٹی کے نام فائنل کی ہے کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی چیئرمین دیگر ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی چیئرمین سینٹ سید سیدان خان اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سلیم منڈی بھی والا رانا محمود الحسن شہادت عوان انوش رحمان سمینہ ممتاز لیاقت ترکی شاہزیب دورانی مولانا عطا الرحمن شیخ فیصل سبزواری ۔ہدایت اللہ خان اور سیکرٹری سینٹ شامل ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ہمایوں احمد نے کہا کہ ہم سے مشاورت نہیں کی گئی جس پر وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا کہ اپ کے لیڈر شبلی فراز اس میں شامل ہیں اور ان کی مشاورت سے یہ کمیٹی بنائی گئی ہے اس لیے اپ ہر بات میں سیاست کو نہ ڈسکس کریں جس پر پریزائڈنگ افسر شیری رحمان نے کہا کہ یہ متفقہ طور پر کمیٹی بنائی گئی ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو کسی اور فورم پر اس پر بات کر لیں جس کے بعد انہوں نے رائے شماری کرائی اور کمیٹی کی منظوری لی۔