کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو قبل از وقت قومی انتخابات کا اعلان کردیا، افراط زر میں کمی اور شرح نمو میں ریکارڈ اضافے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا خطرہ مول لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے انتخابات کے وقت کے بارے میں مہینوں کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے 44سالہ رشی سوناک نے اپنی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ وہ انتخابات کو کچھ لوگوں کی توقع سے پہلے منعقد کرانے کا اعلان کر رہے ہیں۔یہ پرخطر حکمت عملی ہے کیونکہ رائے عامہ کے جائزوں میں ان کی پارٹی فتح سے کافی پیچھے ہے۔رشی سوناک نہ صرف انتخابات میں لیبر پارٹی سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں بلکہ اپنی پارٹی کے کچھ لوگوں سے الگ تھلگ اور مشیروں کی ایک چھوٹی ٹیم پر انحصار کرتے ہوئے مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں جو اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔تاہم لگتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کچھ معاشی فوائد کے ساتھ، جیسے کہ افراط زر میں کمی اور معیشت تقریباً تین سالوں میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ خطرہ مول لیں اور ووٹروں کے سامنے ایک نئی مدت کے لیے اپنا ایجنڈا باضابطہ طور پر پیش کریں۔سابق انویسٹمنٹ بینکر اور وزیر خزانہ نے دو سال سے بھی کم عرصہ قبل وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے اس بات کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے کہ وہ کس چیز کے لئے اقتدار میں آئے ہیں ، اس لیے وہ مایوسی کا شکار ہوتے آئے ہیں کہ جس چیز کو وہ اپنی کامیابیوں کے طور پر دیکھتے ہیں اسے عوام اور اپوزیشن کی طرف سے پذیرائی نہیں ملی ہے۔دونوں پارٹیوں نے الیکشن کے لئے مہم شروع کر دی ہے، اور ایک دوسرے پر اقتصادی اور دفاعی حملوں کی تیاری پہلے سے مکمل ہے۔رشی سوناک اور ان کی حکومت لیبر پارٹی پر الزام عائد کرتی ہے کہ اگر وہ حکومت میں آئی تو ٹیکس میں اضافہ کرے گی اور یہ کہتی ہے کہ پارٹی تیزی سے خطرناک ہوتی دنیا میں برطانیہ کا مضبوطی سے دفاع نہیں کر سکے گی کیونکہ اس کے پاس منصوبہ بندی کا فقدان ہے، اپوزیشن نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔
اسلام آ باد :وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آ باد میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سے...
کراچی بھارت اور فرانس 28 اپریل کو فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو کی موجودگی میں بھارتی بحریہ کے لئے26...
واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے اعلانات کے نتیجے میں بازاروں میں ہلچل مچنے سے پہلے میٹاکارپوریشن کے...
کراچی امریکہ، ایران میں جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کا اعلان، آگے کیا ہوگا؟ دونوں جانب سے تکنیکی ماہرین کی...
اسلام آباد جمعیت العلمائے اسلام سندھ کے سربراہ علامہ راشد محمود سومرو نے نہروں کے سوال پر 24؍، 25؍ اور 26؍...
کراچیعالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر...
کراچی امریکی سپریم کورٹ نے ہفتے کی صبح ایک عارضی حکم جاری کرتے ہوئے وینزویلا کے تارکین وطن کے ایک گروپ کی ملک...
کراچی سعودی عرب نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی حمایت کی ہے، سعودیہ کا یہ موقف دس سال قبل...