اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے عروج نے سیاسی مصروفیات کو نئی شکل دی ہے، موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں ڈیجیٹل پر مبنی حکمت عملیوں کی راہ ہموار ہو رہی ہے وہاں فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل محاذ پر کام کر رہا ہے،انتخابی عمل میں ووٹرز کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ وفد میں پولیٹیکل افیئرز افسران ہیسام منکارا، ادتیہ ادھیکاری، یو این ڈی پی ریجنل ایڈوائزر ناجیاہاشیمی، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر یو این ڈی پی میری کیومنز، پروگرام ایڈوائزر یو این ڈی پی محمد قاسم جنجوعہ شامل تھے۔
اسلام آ باد امریکی پابندیاں ایران کےلیے پاکستانی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئیں۔گذشتہ مالی سال...
اسلام آباد عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر کے قرضے کی سہولت کے...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر بینک دولت پاکستان جمیل احمد نے...
اسلام آباد امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزیر...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی شاہراہیں اور موٹر ویز قومی ترقی اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر تے ہوئے...
ؤاشنگٹنڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستانی سفیر رضوان سعید، پاکستانی...