وزیر اعظم ایران کا ایک دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

23 مئی ، 2024

اسلام اآ باد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف ایران کا ایک دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، قبل ازیں تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اعلیٰ ایرانی حکام، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔