تہران، خامنہ ای کی اقتدا میں صدر رئیسی کی نماز جنازہ ادا، شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت

23 مئی ، 2024

تہران، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیر حسین عبداللہیان سمیت ان کے 6 دیگر رفقا کی نماز جنازہ تہران میں ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کردی گئی، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر عالمی رہنمائوں سمیت لاکھوں افراد کی شرکت، صدر رئیسی کا جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقے مشہد روانہ کردیا گیا، ان کی تدفین آج مشہد میں ہوگی۔ تہران یونیورسٹی کے اطراف خالی میدان میں سوگواروں کا سمندر امڈ آیا جس کے بعد نماز جنازہ انقلاب اور آزادی اسکوائر میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔