لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیاہے،اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر تشویش کااظہار کیا گیا،فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی-نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ کا حکم دیا ہے-پنجاب بھر کے بخشی خانے اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی- جیلوں کی سائبر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ،نیو بلاک کے دورے پر مزدورں کی کم اجرت کا نوٹس لیتے ہوئے مزدورں کو قانون کے مطابق اجرت کی پوری ادائیگی کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پیڈز ایمرجنسی،مدر اینڈ چائلڈ بلاک اور دیگر وارڈ کا جائزہ لیا۔ مریضوں سے گفتگو اوران کی تیمارداری کی۔بعض مریضوں نے ہسپتال میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جلد صحت یابی کی دعائیں بھی کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف ہولی فیملی ہسپتال کے دورے کے دوران زیر علاج مریضوں کے اہل خانہ کے پاس رک گئیں جو درخت کے نیچے بیٹھے شدید گرمی کی وجہ سے دستی پنکھوں سے ہوا لینے پر مجبور تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بزرگ شہری اور اہل خانہ سے بات چیت کی اور مریض کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں کے لواحقین کے لئے شیڈ اور پنکھوں کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی اور ایک بچی کے پاس رک گئیں اورخوشگوار موڈ میں باتیں کیں۔ ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ساتھ ”ہائی فائی“ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تین سالہ حسنین کے دل میں پیدائشی سوراخ کے علاج کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر آر آئی سی سے ڈاکٹروں کی ٹیم فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کوہولی فیملی ہسپتال کے ری ویمپنگ پراجیکٹ کے بارے میں بتایا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تعمیر و مرمت شدہ بلاک کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہولی فیملی ہسپتال کے زیر تعمیر نیوبلاک کا بھی جائزہ لیا اور سی اینڈ ڈبلیو کو 30جون تک نیو بلاک کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی اور متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے اور تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔
اسلام آبادرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرض72ہزار138ارب روپے ہو گیا جس میں 24ہزار602ارب روپے بیرونی...
اسلام آباد 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 11ہزار 700روپے ہو گا ، 201تا 300یونٹ کا بیس ریٹ 32.5 ،اوسط...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ...
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان، عالمی میڈیا کے...
کراچی بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اورواہگہ اٹاری بارڈر بند کرنے کے فیصلے پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو...
اسلام آباد رواں مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 42.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہےاور مزید 19لاکھ افراد غربت...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال...
اسلام آ باد انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریائوں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ ،بھارت اور پاکستان کے...