سائفر معاملہ، سیدھا کہیں کیس3ماہ آگے لے جانا چاہتے ہیں، جسٹس میاں گل دونوں سرکاری وکلا کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت ،سماعت آج تک ملتوی

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ذوالفقار علی نقوی سے کہا کہ سیدھا کہیں کیس تین ماہ آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے سائفر کیس میں تعینات دونوں سرکاری وکلا کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پراسیکیوٹر ذوالفقار علی نقوی سے کہا کہ حامد علی شاہ کو کہیں آ جائیں ، اگر وہ نہیں آ سکتے تو آپ دلائل دیں گے۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے اپیلوں کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔