اسلام آبا (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ رئیر ا یڈ مرل عامر محمود کو ایڈیشنل سیکر ٹری (تھری ) وزار ت دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری ریئر ایڈ مرل خیبر زمان کی جگہ کی گئی ہےجنہیں ریلیو کردیاگیا ہے۔ سیکر ٹیر یٹگروپ کے گریڈ 21 کے او ایس ڈی معراج انیس عارف کوڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے۔ان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔پولیس سروس آف پا کستان کے گریڈ21کے او ایس ڈی محمد سعید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ وفاقی وزارتوں میں تعینات چھ سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔سیکشن افسر رضوان اصغر کا موسمیاتی تبدیلی سے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر علی رضا کا ہاؤسنگ و ورکس ڈویژن سے وفاقی تعلیم ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر محمد عارف کا آئی ٹی ڈویژن سے انسانی حقوق ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔سیکشن افسر حسن محمود کا قومی صحت ڈویژن سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر سرمد جبار کا اقتصادی امور ڈویژن سے پاور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکشن افسر محمد اشتیاق کا امورِ کشمیر ڈویژن سے انسانی حقوق ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔ان سیکشن افسروں کا تعلق آفس مینجمنٹ گروپ سے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ در یں اثناء سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون اسد عباس کو ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے کا ضافی چارج دیاگیا ہے۔ڈپٹی ڈی جی لینڈ عنبرگیلانی سے ڈائریکٹر لینڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سی ڈی اے ممبران کے ریڈار میں آگیا ،تمام ممبران سی ڈی اے کے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کارکردگی کو مزید...
اسلام آ باد جونیئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم اآفس اور سیکرٹریٹ گروپ کے...
اسلام آباد پاکستان نے تیل سپلائی چین کو ڈیجیٹائز کرنے کا آغاز کردیا، غیر قانونی پیٹرول پمپس کی روک تھام...