دہشت گردحملےمیں ہلاک چینیوں کیلئے25لاکھ ڈالر زرتلافی

23 مئی ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) حکومت نے26مارچ 2024ء کو دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کےلیے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زرتلافی کا اعلان کیا ہے ۔ داسو ڈیم کے 6چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جاں بحق پاکستانی کےلیے 25لاکھ روپےکی سفارش کی ہے کا بینہ ڈویژن کے ایک سینئرافسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی ۔ ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا ۔