کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے،نوبت اگر خواجہ سراؤں تک آگئی ہے تو انہیں صلح کرلینی چاہئے، تحریک انصاف کے رہنما عون عباس بپی نے کہا کہ حکومت سی سی ٹی وی فوٹیج سے بتائے خواجہ سرا کہاں سے آئے تھے ,رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ، سیاسی قوتیں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم نہیں کریں گی تو سب ہی کا وجود ختم ہوگا ، پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے ان کیلئے معلوم کرنا مشکل نہیں کہ خواجہ سرا کون تھے،بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو سیاستدانوں کو اس پر سوچنا چاہئے, چیف جسٹس آف پاکستان، صدر مملکت اور وزیراعظم کے علاوہ بھی کسی کو بھی ساتھ بٹھانا ہے تو بیٹھ کر بات ہونی چاہئے، آج تک جو کیمرے لگ گئے وہ لگ گئے آج سے طے ہوجائے آئندہ نہیں لگیں گے۔ عون عباس بپی نے کہا خواجہ سرا کسی کے نہیں رہے وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے ,پولیس ایف آئی آر میں دکھایا گیا ہے کہ رؤف حسن کا خواجہ سراؤں کے ساتھ کوئی پرانا معاملہ چل رہا ہے ، اسلام آباد پولیس نے مدعی کے کہنے پر ایف آئی آر درج نہیں کی , حملے کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کروائی جائے۔ عون عباسی نقوی کا میزبان حامد میر سے کہنا تھا کہ رؤف حسن پر حملے کے بعد ہر میڈیا کے دفتر کے باہر خوف کی فضا ہے، جیوکے دفتر کے باہر بھی خوف تھا کہ کوئی خواجہ سرا بلیڈ لے کر نہ کھڑا ہو، آپ مجھے نیچے گاڑی میں بٹھا کر جایئے گا ، سینیٹ کا حالیہ سیشن عدلیہ اور ججوں کی بے توقیری کیلئے بلایا گیا ہے، عدلیہ کو دیوار سے لگانے کیلئے سینیٹ کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ الیکشن کی تاریخ دینے والے تھے تو ان کے منشی کو اٹھالیا گیا۔عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے عدلیہ کو واضح پیغام ہے کہ اگر تحریک انصاف کو اسپیس دینے کی کوشش کی اور خطوط لکھے تو تمہاری ایسی تیسی کریں گے خواجہ سرا کہاں سے آئے تھے کون تھے، اگر انہیں ہم نے ڈھونڈنا ہے تو پھر بات ختم ہوگئی۔
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات...
اسلام آ باد چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کی کاروائی جمعہ کو آخری اورچوتھے...
انصار عباسی اسلام آباد : پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا...
کراچی امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکا میں غیر معینہ مدت تک رہائش کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، بحران کے ذمہ داروں کو...
اسلام آبادپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ...
اسلام آبادایف بی آر نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ اس نے تاجر دوست اسکیم کے تحت خوردہ فروشوں، تھوک فروشوں...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف نے جمعہ کے روز پہلے جائزہ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، کامیاب مذاکرات سے...