پاک، ایران تعلقات میں مزید استحکام، صدر رئیسی کا وژن جاری رکھیں گے، وزیراعظم

23 مئی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاک ۔ ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وژن کو جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔