گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط، مل کر کام کرنےکی پیشکش

23 مئی ، 2024

پشاور(جنگ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خط لکھ کر ملکر کام کرنے کی پیشکش کی۔خط کے متن کے مطابق گورنر نے صوبہ کی جامعات میں وائس چانسلرز تعیناتی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔