خصوصی فلائٹ منسوخ،پاکستانی طلبہ کرغزستان ائیر پورٹ پر پھنس گئے

23 مئی ، 2024

لاہور(نیوز ایجنسیاں)کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد متعدد طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے ۔ ویڈیوز وائرل ہوگئیں، بشکیک ائیرپورٹ سے طلبہ کے رش اور طویل قطاروں کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں، بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ سے این کے 6575 منسوخ کردی گئی ۔طلبہ کے مطابق پرواز منسوخی پر ہم مناس ائیر پورٹ پر پھنس چکے ہیں۔